بنکاک (دنیا نیوز ) تھائی لینڈ کے ساحل پر مردہ پائی گئی وہیل کے معدے سے پلاسٹک کے 80 تھیلے برآمد ہوئے،
حکام کے مطابق وہیل کئی دن سے ساحل پر موجود تھی، جمعہ کے روز اس نے پانچ پلاسٹک کے تھیلے اگلے اور ساحل پر چڑھ آئی،
ماہرین سمندری حیات اور عملے نے اسے بچانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہوئے، وہیل کے پوسٹمارٹم پر اس کے معدے سے تقریباً آٹھ کلو گرام پلاسٹک برآمد ہوا۔
گزشتہ ایک برس میں تین سو سمندری جانور پلاسٹک کی وجہ سے ہلاک ہو چکے ہیں۔