سڈنی(نیٹ نیوز) آسٹریلوی لڑکی کا دعویٰ ہے کہ وہ لوگوں کے سانس کو سونگھ کر بتا سکتی ہے کہ ان کی موت ہونے والی ہے ۔ نیو سائوتھ ویلز کی 24 سالہ اری کالا خود کو ’’نفسیاتی کوچ‘‘ کہتی ہے۔
اس نے اپنی اس غیر معمولی صلاحیت کو 12 سال کی عمر میں اس وقت جانا جب وہ اپنے انتہائی بیمار انکل کی تیمارداری کیلئے ان کے پاس گئی، اری کالا نے انکل کی وفات سے پہلے کی رات اس گھر میں عجیب بو محسوس کی جبکہ ایسی ہی بو سے اس کا سامنا زندگی میں کئی بار پڑا خصوصاً انتہائی بیمار افراد کے قریب سے اسے یہ بو محسوس ہوئی۔
اری کالا کا دعویٰ ہے کہ وہ بیمار افراد کو بتا سکتی ہے کہ وہ مرنے والے ہیں یا نہیں اور ان کی موت کا قبل از وقت پتا چلالیتی ہے، اس کا کہنا ہے کہ ہر کسی کے پاس کچھ خاص نفسیاتی صلاحیتیں ہوتی ہیں لیکن بچپن سے ہی انہیں دبا دیا جاتا ہے، جبکہ میں نے اپنی ان صلاحیتوں کو جگانے کیلئے خوب محنت کی۔ اری کالا اب دوسرے لوگوں کی نفسیاتی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے ان کی مدد کرنا چاہتی ہے۔