ممبئی (دنیا نیوز ) ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے میں مصروف شہری کا موبائل جیب میں پھٹ گیا۔
بھارتی شہر ممبئی کے ایک ریسٹورنٹ میں شہری کا موبائل فون پھٹنے سے بھگڈر مچ گئی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں شہری کو جیب سے موبائل نکال کر پھینکتے دیکھاجا سکتا ہے جس کے بعد ریسٹورنٹ میں موجود لوگ باہر کی جانب بھاگے۔
واقعے میں موبائل فون کا مالک زخمی ہوا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔