لاہور: (روزنامہ دنیا) تھائی لینڈ میں سالانہ انٹرنیشنل ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران آسمان مختلف شکلوں کے رنگ برنگے دیوہیکل غباروں سے سج گیا۔
3 روزہ فیسٹیول میں شرکت کے لیے مختلف ملکوں سے درجنوں ماہر بلونسٹ تھائی لینڈ پہنچے۔ رنگ بر نگے اور منفرد ڈیزائنز کے غباروں سے سجے آسمان کا نظارہ کرنے ہزاروں کی تعداد میں سیاحوں اور مقامی افراد نے میلے کا رُخ کیا۔ اس موقع پر شرکا کی دلچسپی کے لیے فوڈ فیسٹیول کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، انتظامیہ کے مطابق فیسٹیول 10 جون تک جاری رہیگا۔