لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں آرٹ کے دلدادہ افراد کے لیے ڈیجیٹل آرٹ میوزیم کھول دیا گیا ہے جو عوام کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔
دلکش میوزیم کی تیاری میں ماہر فنکاروں نے دن رات محنت کی اس میں لگ بھگ 520 کمپیوٹر اور 470 پروجیکٹرز استعمال کئے گئے ہیں جس سے اس میوزیم میں پہنچ کر روشنیوں کی ایک نئی دنیا کے سفر کا آغاز ہوتا ہے۔
رنگ برنگے پھولوں کی نگری ہو یا قدرتی ماحول کے آئینہ دار جنگلات، فضا میں معلق لاکھوں لالٹینیں ہوں یا ٹھاٹیں مارتے سمندر کے حسین مناظر، اس میوزیم کا رُخ کرنے والے افراد کی آنکھیں حیرت سے کھلی کی کھلی رہ جاتی ہیں۔