لاہور: (روزنامہ دنیا) اٹلی میں سائنسدانوں اور باورچیوں نے ایک پیزا بنایا ہے جو کینسر اور امراضِ قلب سے بچاتا ہے ۔’’نے پلز‘‘ کے سائنسدانوں کی جانب سے ڈیزائن کئے گئے پیزا پاسکیلینا کو ’’پیزا جو زندگی بڑھاتا ہے ‘‘ اور’’اینٹی ٹیومر‘‘ پیزا کہاگیا ہے۔
اس انوکھے پیزے میں نہ پنیر ہے اور نہ ہی گوشت، اس کی ٹوپنگ پر ٹماٹر، زیتون اور ریپینی(بروکلی کی ایک قسم) شامل ہوتی ہے۔ یہ پیزا اس ہفتے ’’نے پلز ‘‘میں ایک پیزا فیسٹیول میں فروخت کیا جائیگا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس پیزا کو ہفتے میں 2 بار کھانا صحت مندی کی علامت ہے۔