نیواورلینز(نیٹ نیوز)امریکہ میں صدفے (اویسٹر) میں چھپے کیڑوں کو کھانے کے عالمی مقابلے میں ایک نوجوان نے صرف 8 منٹ میں 480 کیڑے کھا کر ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔
امریکہ میں ہر سال اویسٹر میلہ منعقد ہوتا ہے جس میں سیپی کے کیڑے کھانے والے افراد مدعو کیے جاتے ہیں۔ اس سال کا مقابلہ ڈیرن بریڈن نے جیتا جن کا تعلق ورجنییا کے علاقے اورنج کاؤنٹی سے تھا جبکہ دوسرے نمبر پر دفاعی چیمپیئن مشیل لیسکو رہیں اور انہوں نے اس عرصے میں 27 درجن اویسٹر کھائے۔
تیسرے نمبر پر ایڈریان مورگن تھے جنہوں نے 26 درجن صدفے اپنے پیٹ میں اتارے ۔یہ مقابلہ بہت ہی دلچسپ ثابت ہوتا ہے اور اس سال اس کے لیے انتظامیہ نے 4000 صدفے رکھے تھے جن کو بڑی نفاست سے طشتریوں میں سجایا گیا تھا۔