چین کے تیراکی مقابلے میں ہزاروں افراد کی شرکت

Last Updated On 20 July,2018 10:15 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) یوں تو آپ نے تیراکی کے کئی مقابلے دیکھے ہونگے تاہم چین میں تیراکی کے دلچسپ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں درجنوں یا سینکڑوں نہیں بلکہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور تیراکی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا۔

مقابلے میں مقامی افراد کے علاوہ چین سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے 4 ہزار 7 سو افراد نے بھی بھرپور حصہ لیا جو ماہرانہ انداز میں تیراکی کرتے ہوئے نہ صرف اپنے حریفوں سے آگے نکلتے نظر آئے بلکہ سوئمنگ کا شاندار مظاہرہ کر کے دیکھنے والوں کی خوب داد بھی سمیٹی۔ واضح رہے اس مقابلے کا انعقاد کئی برس سے کیا جا رہا ہے جس میں ہزاروں افراد شرکت کرتے ہیں اور گرمی کو دور بھگاتے ہیں۔