ہمالیہ کی بلند چوٹی پر کوہ پیماوں کیلئے کھل گیا منفرد ریسٹورنٹ

Last Updated On 13 September,2018 09:40 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) دنیا کے بلند ترین پہاڑی سلسلے پر مہم جوئی کرنے والے جہاں سخت موسم سے نبرد آزما ہوتے ہیں وہیں کھانا بھی فروزن اور سٹورڈ کھانے پر مجبور ہوتے ہیں تاہم اب ہمالیہ کے پہاڑوں پر چڑھنے والے کوہ پیماوں کے لئے خوشخبری ہے کہ وہ گرما گرم اور تازہ کھانا بھی کھا سکتے ہیں۔

نیپال میں موجود اجماتسی ماؤنٹ کے بیس کیمپ پرماہر شیف نے ایک ایسا ریسٹورنٹ کھولا ہے جہاں مہم جوئی کیلئے آنیوالے افراد گرما گرم کھانا کھا سکتے ہیں۔ 18 ہزار 3سو 23 فٹ بلندی پر قائم اس ریسٹورنٹ میں گرم کھانا آرڈر کرتے ہی دیا جائیگا۔ وہیں اب ہیلی کاپٹر کے ذریعے خوراک پہنچانے کا جھنجھٹ بھی ختم ہو گیا ہے۔ اپنی نوعیت کے اس منفرد ریسٹورنٹ کو حال ہی میں گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بھی بنا لیا گیا ہے۔