میونخ: (روزنامہ دنیا) کسی موٹر سائیکل کو تیز رفتاری میں سیدھا رکھنا بہت آسان ہوتا ہے مگر جب آپ اسے کسی جگہ روکتے یا ہلکا کرتے ہیں تو اس کا توازن برقرار رکھنا چلانے والے کا کام ہوتا ہے جو مشکل کا باعث بھی بن سکتا ہے۔ اس مسئلے کا حل ایک معروف کمپنی نے اپنی نئی کانسیپٹ موٹرسائیکل کی شکل میں پیش کیا ہے جو خودکار ڈرائیونگ کی صلاحیت رکھتی ہے۔
آر 1200 جی ایس نامی موٹرسائیکل جدید ترین ڈرائیور اسسٹنٹ سسٹمز سے لیس ہے جو گاڑیوں میں ہی نظر آتی ہے۔ موٹر راڈ ٹیکنالوجی اس موٹرسائیکل کو خود ڈرائیو کرنے کی صلاحیت دیتی ہے، یعنی آپ بس بیٹھ کر سیر کا مزہ لیں، راستہ موٹرسائیکل خود طے کرے گی۔ ویسے کمپنی کا فی الحال اسے فروخت کے لیے پیش کرنے کا ارادہ نہیں بلکہ اس کا مقصد ایسے نظام کو بنانا ہے جو لاپرواہ موٹرسائیکل سواروں کی وجہ سے دیگر کو لاحق ہونے والے خطرات سے بچانے میں مدد دے سکے۔
ویسے اس موٹرسائیکل کو بغیر کسی فرد کے چلتے دیکھنا کافی خوفزدہ کردینا والا تجربہ ہے۔ کمپنی کے مطابق وہ ایسی موٹرسائیکلیں بنانے کے قریب ہیں جن میں مختلف فیچرز جیسے آٹومیٹک ایمرجنسی بریکس اور ایکٹیو لین کیپ اسسٹ موجود ہوں گے۔ اس سے پہلے گزشتہ سال ہونڈا نے ایسی کانسیپٹ موٹرسائیکل متعارف کرائی تھی جس میں موجود رائیڈنگ اسسٹ ٹیکنالوجی موٹرسائیکل روکنے پر اسے سٹینڈ کی ضرورت پیش نہیں آتی تھی۔