ہوانا (دنیا نیوز ) کیوبا کی گلیوں میں پھیری والے اپنا مال بیچنے کے لیے گانے گاتے ہیں جس سے ان کا مال بھی بک جاتا ہے اور لوگوں کو ان کے من پسند گانے بھی سننے کو مل جاتے ہیں۔
ہوانا کی گلیوں میں پھیری لگانے والے اپنا مال بھی بیچتے ہیں اور گانا بھی سناتے ہیں، پھیری والے 1920 کے زمانے کے کیوبین موسیقار مویسس سمسن کے گانے گنگناتے ہیں۔
پھیرے والے کوکونٹ آئس کریم سے لے کر جوس تک سبھی کچھ گنگناتے ہوئے بیچ جاتے ہیں۔ لوگوں کا کہنا ہے یہ اب کیوبا کی ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔