لاہور: (روزنامہ دنیا) مذہبی تہوار اور رسم و رواج کسی بھی معاشرے میں بہت اہمیت رکھتے ہیں تاہم انڈونیشیا کا ایک انوکھا تہوار یقیناً آپ کو حیران کر دیگا۔
انڈونیشیا کے گاؤں کے رہائشی مُردوں کو قبروں سے نکال کر انہیں نہلا دھلا کر نئے کپڑے پہناتے ہیں اور خوب بناتے سنوارتے ہیں۔ یہ رسم ہر تین سال بعد منعقد کی جاتی ہے جس میں یہ دیہاتی قبروں میں مدفون اپنے پیاروں کی باقیات نکالتے ہیں۔
اس موقع پر ان کے ٹوٹے ہوئے تابوتوں کی بھی مرمت کی جاتی ہے جبکہ گاؤں کے باسیوں کا ماننا ہے کہ اس طرح ان کے دلوں اور ذہنوں میں ان کے پیاروں کی یادیں زندہ رہتی ہیں۔ واضح رہے کہ گاؤں والوں کیلئے ان کے کسی پیارے کی موت دکھ کی بات نہیں بلکہ وہ اپنے پیاروں کو مرنے کے بعد بھی ہفتوں، مہینوں اور بعض دفعہ سالوں اپنے گھروں میں ہی رکھتے ہیں اور طویل عرصے بعد ان کی تدفین کرتے ہیں۔