بنکاک: (روزنامہ دنیا) عام طور پر پرندوں کی آوازیں کانوں میں رس گھول دیتی ہیں لیکن تھائی لینڈ میں تو ان کی گلوکاری کے سالانہ مقابلے کا باقاعدگی کے ساتھ انعقادکیا جاتا ہے۔
پرندوں کی گلوکاری کے اس سالانہ روایتی مقابلے میں ملائیشیا، سنگاپور اور تھائی لینڈ سے آئے سینکڑوں افر اد اپنے 1600سے زائدپر ندوں کے ہمراہ شریک ہو ئے۔ مقابلے کے دوران پنجروں میں قید پرندوں نے اپنی آواز کا جادو جگایا اور سب سے سریلی آواز اور منفرد انداز میں چہچہانے والے پرندے کو مقابلے کا فاتح قرار دیدیا گیا۔