لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ میں ایک خصوصی ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے پروفیشنل ببل آرٹسٹ سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں نوجوانوں، خواتین، بچوں اور بوڑھوں نے شرکت کی۔
اس دوران 318 افراد نے بیک وقت پانی کے بلبلے بنا کر فضا میں اڑائے اور عالمی ریکارڈ قائم کر ڈالا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ 250 افراد نے بیک وقت بلبلے بنا کر قائم کیا تھا۔ برطانیہ کے اس ایونٹ میں بڑی تعداد میں بیک وقت بلبلے بنانے کے ریکارڈ کو گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں درج کر لیا گیا ہے۔ ریکارڈ بنانے کے ساتھ ساتھ اس ایونٹ میں ایک ساتھ اتنی بڑی تعداد میں بلبلے بنا کر دلکش منظر بھی تخلیق کیا گیا۔