لاہور: (روزنامہ دنیا) جاپان کے ماہر انجینئرز نے اب ایک ایسا حیرت انگیز ریوبک کیوب تیار کر لیا ہے جس کو حل کرنے کیلئے آپ کو مشکل میں پڑنے کی ضرورت نہیں، انوکھی ٹیکنالوجی کا شاہکار یہ ریوبک کیوب خودبخود حل ہو جائے گا.
مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے انوکھی ٹیکنالوجی کی بدولت اس ریوبک کیوب میں ایسے سینسرز لگائے گئے ہیں جس کی مدد سے یہ انوکھا پزل ٹیبل پر رکھتے ہی لمحوں میں خود بخود حل ہو جاتا ہے، مصنوعی ذہانت کے اس انوکھے نمونے کو استعمال کرتے ہوئے مستقبل میں مزید کئی کاموں کیلئے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔
اس ریوبک کیوب کا کمال یہ ہے کہ آپ اس کو کسی بھی طرح الٹ پلٹ کر دیں تھوڑی ہی دیر بعد یہ آپ کو حل شدہ حالت میں ملے گا۔