بوسٹن: (ویب ڈیسک) امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی نیلامی میں 12 پاونڈ وزنی شہابی پتھر کو 6 لاکھ 12 ہزار 500 ڈالر میں خریدا گیا۔ شہابی پتھر گزشتہ برس افریقی ملک موریتانیہ کے دور دراز علاقے سے دریافت ہوا تھا۔
شہابی پتھر ویتنام کے تام چک پگوڈا کمپلیکس کے ایک نمائندے نے 18 اکتوبر کو ہونے والی نیلامی میں خریدا۔ شہابی پتھر نیلام کرنے والے میٹریو رائٹ مین ٹیلی ویژن کے اسٹار جیف ناٹکن کا کہنا ہے کہ جیسے ہی ہم نے اس شہابی پتھر کو دیکھا تو ہم جان گئے کہ یہ کوئی غیر معمولی چیز ہے۔
ایرولائٹ میٹریولائٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جیف ناٹکن نے مزید کہا کہ زیادہ تر ملنے والے شہابی پتھروں کے سائز اخروٹ یا گالف کی گیند کے برابر ہیں۔
شہابی پتھر گزشتہ برس افریقی ملک موریتانیہ کے دور دراز علاقے سے دریافت ہوا تھا اور جس کے بارے میں شبہ ہے کہ یہ ہزاروں برس قبل زمین پر گرا تھا۔