بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین سے تعلق رکھنے والے ژینگ جیوآن نامی شخص نے ریلوے سٹیشن بنانے کا خواب دیکھا اور اپنے گھر کے احاطے میں خوبصورت ریلوے سٹیشن بنا کر اس خواب کو سچ کر دکھایا۔
خود کو ریلوے سٹیشن کا کنگ کہنے والے ژینگ جیوآن نے یہ ماڈل پانچ سال کی انتھک محنت کے بعد قائم کیا۔ ریلوے سٹیشن کی اس خوبصورت دنیا میں نہ صرف ٹرین کی آمد و رفت دکھائی دیتی ہے بلکہ ٹرین کی آمد کی آوازوں کے ساتھ ساتھ قلی سامان اُٹھاتے بھی دکھائی دیتے ہیں۔
مسافر ٹرین کی آمد کا انتظار بھی کرتے نظر آرہے ہیں اور صرف یہی نہیں ٹرین کے اس پورے ماڈل میں کول ٹاور، سڑکیں، دریا، فیکٹریاں و دیگر تمام مناظر بھی دکھائے گئے ہیں جو حقیقتاَ کسی ریلوے سٹیشن اور ٹرین کی گزر گاہ کا منظر لگتا ہے۔