لاہور: (روزنامہ دنیا) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سیلون میں محمد فیضان نامی ہیئر ڈریسر کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو موم بتی جلا کر آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سیلون میں محمد فیضان نامی ہیئر ڈریسر کی مہارت کے تو کیا ہی کہنے کہ جو موم بتی جلا کر آگ کے شعلوں سے بال کاٹتا ہے۔
اس خطرناک طریقے سے بال کٹوانے والوں کی ہمت کی بھی داد دینا پڑے گی جو اپنے بالوں کو بھڑکتے شعلوں کی نظر کرتے ہوئے خطرناک لیکن منفرد انداز میں ہیر ڈریسنگ کروا رہے ہیں۔ واضح رہے بال کاٹنے کیلئے قینچی کے بجائے آگ کا استعمال ایک فیشن ٹرینڈ بن گیا ہے۔