بڑے کاموں کیلئے بنی 'معمولی' چیزیں

Last Updated On 01 November,2018 10:34 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) روزمرہ کی زندگی میں ہمارے استعمال میں اکثر ایسی چیزیں آتی ہیں جو غیر اہم محسوس ہوتی ہیں اور زیادہ تر لوگ ان کے استعمال سے بے خبر ہوتے ہیں تاہم ان کی اہمیت کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ جینز میں چھوٹی جیبیں کیوں ہوتی ہیں؟

بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ یہ چھوٹی جیب جینز کی پینٹ میں کیوں بنائی جاتی ہے، یہ کوئی فیشن،سٹائل یا کسی برینڈ کی منفرد لُک نہیں بلکہ آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ یہ چھوٹی دراصل ’’واچ پاکٹ ہے‘‘جسے 1800 کی دہائی میں بنایا گیا تھا۔اس جیب کی خالق معروف جینز بنانے والی کمپنی لیوائس ہے۔ دراصل اس عرصے میں امریکن کاؤ بوائے اپنی چین والی گھڑی ویس کوٹ کی جیب میں رکھا کرتے تھے اور اسی گھڑی کو ٹوٹنے سے بچانے کیلئے معروف جینز بنانے والی کمپنی لیوائس نے جینز کی پینٹ میں یہ چھوٹی جیب بنانے کا آغاز کیا تاکہ چین کلاک یعنی چین کے ساتھ منسلک گھڑی کو محفوظ رکھا جا سکے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ موبائل فون کی گھڑی کی وجہ سے اس جیب کی اہمیت ختم ہو جانے کے باوجود کمپنیوں نے جینزپر بنائی گئی اس جیب پر کوئی تبدیلی نہیں کی اس لیے لیویز نے اس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ چھوٹی سی جیب کئی کام کرتی ہے اسے آپ فرنٹیئر پاکٹ، سکے کا پیکٹ، ماچس رکھنے کی جیب اور ٹکٹ پیکٹ بھی کہ سکتے ہیں۔
جینز پینٹ کی تاریخ کے مطابق اس جیب کا سب سے بڑا مقصد اس میں خوش قسمتی کا سکہ رکھنا تھا جب کہ اس کے ساتھ ہی اس کی ایک اور خصوصیت یہ تھی کہ اس میں انگلی ڈالتے ہیں اس کے اندر پھنس جاتی تھی اور کوئی اس میں سے سکہ نکال ہی نہیں سکتا تھا۔

ہوائی جہاز کی کھڑکی میں چھوٹا سا سوراخ کس لئے ہوتا ہے؟

ایوی ایشن ماہرین کے مطابق یہ سوراخ اتنی اہم چیز ہے کہ اس کے بغیر طیارے کے فضا میں بلند ہونے کا تصور نہیں کیا جاسکتا۔ دراصل طیارے کی کھڑکیوں کا شیشہ تین پرتوں پر مشتمل ہوتا ہے، اندرونی پرت، درمیانی پرت اور بیرونی پرت۔ درمیانی پرت میں ایک سوراخ موجود ہوتا ہے، جو طیارے کے اندر موجود ہوا کے دباﺅ اور طیارے کے باہر موجود دباﺅ کے درمیان توازن برقرار رکھنے کا کام کرتا ہے۔

جب ہوائی جہاز ہزاروں فٹ کی بلندی پر پہنچ جاتا ہے تو باہر ہوا کا دباﺅ انتہائی کم ہوجاتا ہے۔ طیارے کے اندر ہوا کے دباﺅ کو مصنوعی طور پر برقرار رکھا جاتا ہے، جس کا نتیجہ یہ ہوتا ہے کہ طیارے کی کھڑکیوں کے شیشوں پر اندر کی جانب سے انتہائی زیادہ دباﺅ پڑتا ہے۔ درمیانی پرت کے باریک سوراخ سے یہ دباﺅ رفتہ رفتہ بیرونی پرت کی طرف منتقل ہوتا ہے جس کے نتیجے میں بیرونی پرت طیارے کے اندرونی دباﺅ کو برداشت کرنے میں کامیاب رہتی ہے۔ اگر درمیانی پرت میں سوراخ نہ ہو تو بیک وقت بہت زیادہ دباﺅ پڑنے سے شیشہ ٹوٹ سکتا ہے۔

یہ سوراخ کھڑکی کی اندرونی سطح پر جمع ہونے والی نمی کو بیرونی سطح کی طرف منتقل کرکے شیشے کو دھندلا ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ائیرلائن انڈسٹری کی زبان میں اس سوراخ کو بلیڈنگ ہول (Bleeding hole) کا نام دیا جاتا ہے۔ یہ سوراخ کھڑکی کی اندرونی سطح پر جمع ہونے والی نمی کو بیرونی سطح کی طرف منتقل کرکے شیشے کو دھندلا ہونے سے بھی محفوظ رکھتا ہے۔ ائیرلائن انڈسٹری کی زبان میں اس سوراخ کو بلیڈنگ ہول (Bleeding hole) کا نام دیا جاتا ہے۔

اگر آپ کا ایریزر دو رنگ کا ہے تو ان نیلا اور لال رنگوں کا کام کیا ہے؟

 

ایریزیر کے نیلے رنگ کے حصے کا کام پینسل کے لکھے کو مٹانا نہیں، یہ حصہ سیاہی مٹانے کے لیے ہے۔ نیلے رنگ کے حصے کے استعمال سے پہلے دیکھ لیں کہ سیاہی مٹنے کے قابل ہو ورنہ نیلے رنگ کے اس حصے سے مٹانے کی کوشش سے کاغذ پر سوراخ بھی ہو سکتا ہے ۔

کولڈ ڈرنک کین میں بنے اس بڑے سے سوراخ کا کیا مقصد ہے؟

اگر کین میں اسٹرا ڈالنے کے بعد وہ ادھر ادھر جھولتا رہتا ہے تو کیپ کین میں بنے ہوئے اس بڑے سے سوراخ کو استعمال کریں ۔ کین کیپ میں بنا ہوا یہ بڑا سا سوراخ اسٹرا کو اپنی جگہ کھڑا رکھنے کے لیے ہوتا ہے۔آئندہ کین کیپ کو مکمل طور پر نکال کر پھینکیں مت۔

شرٹ پر لگے لوپ اور بیک بٹن کا کیا کام ہے؟

اس شرٹ میں لگا ہوا یہ لوپ شرٹ کو استری خراب کیے بغیر ہک پر ٹانگنے کے کام آتا ہے، اب سے اس لوپ کو نظر انداز مت کریں۔ اس تصویر میں کالر پر لگے ہوئے بٹن کا مقصد کیا ہے؟ یہ لوپ، اور کالر میں لگا ہوا بٹن ایک ہی کمپنی کی ایجاد ہیں، یہ بٹن ٹائی کو اپنی جگہ پر قائم رکھنے کے کام آتا ہے لیکن کہنے والے کہتے تھے کہ ان دونوں ایجادات کی بانی کمپنی کا اصل مقصد 1950 میں اپنی شرٹوں کو منفرد بنانا تھا۔