ایبٹ آباد( روزنامہ دنیا)ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد کے گائنی ڈیپارٹمنٹ کے یونٹ بی میں 4جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر روبینہ بشیر اور ڈاکٹر رقیہ سلطانہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ یہ کامیاب آپریشن کیا۔
ماں اور بچوں کی صحت بالکل ٹھیک ہے اور انہیں وارڈ میں شفٹ کر کے بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شادی کے سات سال بعد ان بچوں کی ولادت ہوئی جن میں دو بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں ان کے گھر والوں نے وارڈ میں مٹھائی تقسیم کی اور سب نے بچوں کی صحت کے لئے خصوصی دعا کی، ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں روزانہ کی بنیاد پرتقریباً 50بچوں کی پیدائش ہوتی ہے ۔