ٹیکساس: (ویب ڈیسک) بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کار سواروں کو تیز رفتاری سے روکنے کے لیے انوکھا اقدام کیا گیا ہے، سڑک کے کنارے گتے کے سپاہی لگا دیے گئے ہیں جنہوں نے ہاتھوں میں رفتار چیک کرنے والے آلات پکڑے ہوئے ہیں۔
امریکی ریاست ٹیکساس میں پولیس نے ٹریفک جرائم سے نمٹنے کے لیے گتے سے بنے ہوئے سپاہی تعینات کردیے۔ اس منصوبے کو کامیاب آزمائش کے بعد متعارف کرایا گیا ہے جو کہ پولیس نفری میں کمی کے باعث کارگر ثابت ہونے کا امکان ہے۔
Fern Bluff. Watch out for speeding. pic.twitter.com/XWuCIudMaE
— Williamson County Sheriff Chody (@SheriffChody) January 8, 2019
کار سوار جب دور سے مصنوعی ٹریفک اہل کار کو دیکھتے ہیں تو وہ اسے اصلی پولیس اہل کار سمجھ کر کار کی رفتار کم کرلیتے ہیں۔