بوسٹن: (روزنامہ دنیا) آب و ہوا میں تبدیلی سے نہ صرف ماحول متاثر ہو رہا ہے بلکہ اہم قدرتی مقامات اندر سے بھی بدل رہے ہیں۔ اب تازہ خبر یہ ہے کہ اس صدی کے اختتام تک 50 فیصد سمندروں کے پانی کی رنگت تبدیل ہو جائے گی۔
میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ماہرین نے حساس آبی ماحولیاتی نظام کو دیکھتے ہوئے ایک کمپیوٹر ماڈل بنایا اور اس کی تفصیلات شائع کرائی ہیں تاہم تبدیلی رنگ بدلنے تک محدود نہیں بلکہ یہ سمندری صحت میں سنجیدہ تبدیلیوں کی علامت بھی ہو گا۔
اس وقت انسانی مداخلت سے سمندروں کی مرجانی چٹانیں تباہ ہو رہی ہیں اور ان میں کاربن ڈائی آکسائیڈ بڑھ رہی ہے جس سے سمندروں کا درجہ حرارت بدل رہا ہے اور وہ قدرے نیلے اور گہری سبز رنگت اختیار کر جائیں گے ۔