مرغیوں نے فارم میں گھسنے والی لومڑی کو چونچیں مار کر ہلاک کر دیا

Last Updated On 15 March,2019 08:53 am

پیرس: (روزنامہ دنیا) فرانس کے شہر برٹنی میں سینکڑوں مرغیوں نے فارم میں گھسنے والی شکاری لومٹری کو چونچیں مار کر ہلاک کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں شکاری لومٹری ہو یا بھیڑیا شکار ہمیشہ کمزور ہی بنتا ہے لیکن تمام کمزور اگر یکجا ہو جائیں تو مل کرشکاری کا بھی شکار کر سکتے ہیں، ایسا ہی کچھ فرانس کے شمال مغربی شہر برٹنی میں واقع مرغیوں کے فارم میں ہوا جہاں مرغیوں نے مل کر لومٹری کو ہلاک کر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ بھوکی لومٹری مرغیوں کے فارم میں داخل ہوئی تو فارم کا دروازہ خودکار طریقے سے بند ہو گیا اور لومٹری فارم میں موجود 3 ہزار مرغیوں کے درمیان قید ہو گئی۔ پولڑی فارم کے سربراہ پاسکل ڈینیئل کا کہنا ہے کہ مرغیوں نے مشترکہ طور پر پولڑی فارم میں گھسنے والی لومٹری پر چونچوں سے حملہ کر کے موقع پر ہی ہلاک کر دیا۔

اگلے روز صبح نگران فارم میں داخل ہوا تو پولڑی فارم کے کونے سے لومٹری کی لاش برآمد ہوئی، مرغیوں نے لومٹری کی گردن پر جان لیوا وار کئے تھے۔ انہوں نے بتایاکہ پانچ ایکٹر کے رقبے پر محیط پولٹری فارم میں 6 ہزار مرغیاں رکھنے کی گنجائش ہے تاہم لومڑی کی آمدکے وقت 3ہزار مرغیاں مرغی خانے میں موجود تھیں۔