ماحول دوست پلاسٹک کی تیاری

Last Updated On 14 March,2019 09:10 am

واشنگٹن: (روزنامہ دنیا) پوری دنیا میں پلاسٹک کی تباہ کاریوں کا شور ہو رہا ہے جس کے بعد ماحول دوست اور ازخود ختم ہونیوالے پلاسٹک کی تیاری کی سرتوڑ کوششیں ہو رہی ہیں۔

اس ضمن میں ایک خبر امریکہ سے آئی ہے جہاں یونیورسٹی آف وسکانسن کے ماہرین نے جینیاتی طور پر تبدیل شدہ بیکٹیریا بنایا ہے جو لکڑی والے درختوں سے ماحول دوست پلاسٹک تیار کرسکتا ہے۔

پلاسٹک تیار کرنیوالا مرکب پلاسٹک پالیمر جیسا ہے لیکن یہ پلاسٹک ایک مدت کے بعد ازخود ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جاتا ہے اور ماحول کو نقصان پہنچائے بغیر ازخود گھل کر ختم ہو جاتا ہے۔