الینوائے: (روزنامہ دنیا) امریکی خاتون کے پاس موجود خرگوش نے دنیا کے سب سے عمر رسیدہ خرگوش کا اعزاز حاصل کر لیا۔ مائیک اپنی مالکن کے گھر خاندان کے فرد کی طرح زندگی گزار رہا ہے۔
مائیک کو امریکی خاتون لیز رینچ نے 2004 میں اپنی کفالت میں لیا تھا، دونوں کی پہلی ملاقات ایسے ادارے میں ہوئی تھی جہاں جانوروں کو تحفظ فراہم کیا جاتا ہے اور ان کی کفالت کی جاتی تھی۔
لیز رینچ بھی اسی ادارے میں ملازم تھیں کہ ایک دن ان کی دوست مائیک کو چھوڑ گئیں اور پھر واپس نہ آئیں۔ لیز رینچ کی خرگوش میں بڑھتی دلچسپی دیکھ کر ادارے نے انہیں مائیک کو گھر لے جانے کی اجازت دے دی، یوں 5 برسوں سے مائیک اپنی نئی مالکن لیز رینچ کے گھر میں خاندان کے ایک فرد کی طرح رہ رہا ہے۔