میلبورن: (روزنامہ دنیا) آسڑیلیا میں بغیر انجن والے جہاز اڑانے کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں لو گوں نے اپنی ذاتی انجینئر نگ کے شاہکار پیش کئے۔
آسٹریلوی شہر میلبورن میں منعقدہ اس مقابلے میں کئی ٹیموں نے شرکت کی اور اڑنے کیلئے دلچسپ انداز میں تخلیق کردہ بغیر انجن کے جہازوں کا استعما ل کیا جو صر ف توازن کی بنیاد پر ہو اکے دباؤ سے اڑان بھرنے کی صلاحیت رکھتے تھے۔
اس مقصد کیلئے دریائے یرا کے اوپر خصوصی طور پر چار میٹر اونچا پلیٹ فارم تیار کیا گیا تھا جس سے چھلانگ لگاتے ہو ئے مختلف کاسٹیومز میں ملبوس شرکا کو اپنے منفرد جہاز کیساتھ زیادہ سے زیادہ فاصلہ طے کرنا تھا۔ اس موقع پر شرکا دلچسپ و عجیب انداز کے کاسٹیومز پہنے منفرد جہازکیساتھ پائیر سے چھلانگ لگاتے نظر آئے جبکہ یہ مقابلہ 23 فٹ کا فاصلہ طے کرنے والی ٹیم نے اپنے نام کر لیا۔
اپنی نوعیت کے اس دلچسپ مقابلے کو دیکھنے ملک کے مختلف شہروں سے ہزاروں تماشائی بھی دریا کنارے جمع نظر آئے جو اس منفر د چیریٹی فیسٹیول سے بیحد محظوظ ہوئے۔