بیجنگ: (ویب ڈیسک) چین میں ایک نوجوان نے دلچسپ مونو موٹر سائیکل بنا کر سب کو حیران کر دیا، یہ موٹر سائیکل دو پہیوں کی نہیں بلکہ صرف ایک پہیہ کی ہے جس پر چینی نوجوان بیٹھ کر سفر کرتا ہے۔
یو ٹیوب پر ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ چین کے نوجوان کے کارنامے سے لوگ انہیں داد دیئے بغیر نہ رہ سکیں گے، یقین نہیں تو ویڈیو دیکھ لیں جس میں نوجوان سائنس فکشن ہالی ووڈ فلم مین ان بلیک تھری میں استعمال ہونے والی مونو موٹر سائیکل سے ملتی چلتی ایک پہیے والی موٹر سائیکل سڑک پر تیزی سے بھگا رہا ہے۔
چین کے صوبے Hebei کے شہر Qian an سے تعلق رکھنے والے Lei Yuan نامی شخص نے پہیے والی انوکھی موٹر سائیکل تیار کی ہے جو 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بس موٹر سائیکل میں خامی یہ ہے کہ روکنے کیلئے اس میں بریک نہیں اور یہ کام اسے پیروں سے کرنا پڑتا ہے۔
نوجوان کی اس مونو موٹرسائیکل کی دھوم مچی ہوئی ہے اور دیکھنے والے اس کے شوق و لگن کو بیحد سراہ رہے ہیں۔ یو ٹیوب پر اپ لوڈ ہونے والی اس ویڈیو کو ہزاروں کی تعداد میں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس تخلیق پر نوجوان کو داد دے رہے ہیں۔