بیجنگ: (دنیا نیوز) چین میں طوفانی بگولے نے تباہی مچا دی جس سے گھروں کی چھتیں اڑ گئیں، مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا، مختلف حادثات کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک ہو گئے جبکہ سیکڑوں زخمی ہیں۔
چین کے صوبہ لیاوننگ میں طوفانی بگولے سے تباہی، بگولے کی زد میں آنے سے کئی گھر اور عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ کئی فیکٹریاں بھی لپیٹ میں آ گئیں، طوفانی بگولا پندرہ منٹ تک تباہی مچاتارہا جس سے پاور لائنز کو بھی نقصان پہنچا۔
ریسکیواہلکاروں کے مطابق متاثرہ عمارتوں سے 210 افراد کو محفوظ مقام پرمنتقل کیا گیا ہے، متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔