اسلام آباد: (دنیا نیوز) مشیر تجارت عبد الرزاق داؤد سے چین کی کمپنی چائنہ ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کے وفد نے ملاقات کی ۔
دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران چینی کمپنی کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ پاکستان سوفٹ وئیر ایکسپورٹ بورڈ کے ساتھ مل کر اسلام آباد میں 32 ایکڑ پر آئی ٹی اسپیشل اکنامک زون قائم کرینگے۔
ذرائع کے مطابق مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کیساتھ ملاقات کے دوران چینی کمپنی کے حکام نے بتایا کہ اکنامک زون میں چینی اور بین الاقوامی کمپنیاں سرمایہ کاری کریں گی۔
اس موقع پر مشیر تجارت نے ملک میں سرمایہ کاری کے مواقع پر کمپنی کو بریفنگ بھی دی جبکہ انہوں نے چینی کمپنی کو سرمایہ کاری میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔