لندن: (روزنامہ دنیا) برطانیہ کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر ایک 12 سالہ بچہ ٹکٹ کے بغیر سکیورٹی کو دھوکہ دے کر امریکہ جانے والی پرواز پر سوار ہو گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس بچے کے ساتھ کوئی بڑا نہیں تھا اور اسے کیبن کریو نے اس وقت شناخت کیا جب اس سے نشست پر بٹھانے کیلئے بورڈنگ پاس طلب کیا گیا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ بچہ کسی کے نوٹس میں آئے بغیر سکیورٹی کو دھوکہ دے کر جہاز میں کیسے پہنچا۔
یہ واقعہ 14 جولائی کو پیش آیا تھا جب 12 سالہ بچہ لندن سے لاس اینجلس جانے والی پرواز پر سوار ہونے میں کامیاب ہو گیا اور جہاز میں سوار ہونے تک کسٹمز سمیت سخت چیکنگ انتظامات کے باوجود حکام بچے کو پکڑنے میں ناکام رہے۔