لندن: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کی کاؤنٹی نورفولک میں زمانہ قدیم کے انسانی قدموں کے نشان دریافت ہوئے ہیں، ماہرین آثار قدیمہ نے مشاہدے کے بعد نشانات کو 9 لاکھ سال پرانا بتایا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ماہرین کا خیال ہے کہ انسانی قدموں کے یہ نشان ممکنہ طور پر ابتدائی انسانوں کے ہوسکتے ہیں۔ برطانوی ماہر پال ماکرو کا کہنا ہے کہ انسانی قدموں کے یہ نشان افریقہ سے ملنے والے نشانات سے پرانے ہیں اور اس دورمیں انسانوں کا قد اڑھائی گز سے پونے 2 گز تک ہوتا ہو گا۔
انہوں نے بتایا کہ 9 لاکھ 50 ہزار سال پرانے ان نشانات کو 2013 میں پہلی مرتبہ دیکھا گیا تھا اور کئی سالوں کی تحقیق کے بعد اس کی حقیقت کا پتا چلایا گیا ہے اور اب یہ انسانی تاریخ کا اہم سرمایہ ہیں۔