شنگھائی: (روزنامہ دنیا) چین میں خطروں کے کھلاڑیوں کیلئے پہلی بارپھولوں سے سجی اور شیشے سے بنی واٹر سلائیڈ کھول دی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صوبے ہینان کی کاؤنٹی لوآن چان کے پہاڑی سلسلے لاؤجن پر پہلی بار فائیو ڈی گلاس سے بنی 18میٹر طویل اور 66 میٹر بلند واٹر سلائیڈ تعمیر کی گئی ہے۔ اس گلاس واٹر سلائیڈ کے اندر خوصبورت پھولوں کو اس طرح لٹکایا گیا ہے کہ سیاح سلائیڈ کے مزے لیتے ہوئے دلفریب منظر بھی انجوائے کرتے ہیں۔
خطروں کے کھلاڑی اس کی 200 فٹ کے قریب بلند اس سلائیڈ کو لینے سے بالکل نہیں ہچکچاتے بلکہ ایڈونچر کے اس کام میں خواتین بھی پیچھے نہیں رہتیں اور بھرپور لطف اندوز ہوتی ہیں۔