104 سالہ امریکی خاتون نے صحت مند زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا

Last Updated On 18 July,2019 09:53 am

جیفرسن سٹی: (دنیا نیوز) امریکی ریاست میسوری کی 104 سالہ خاتون صحت مند اور متحرک زندگی جی رہی ہیں، انہوں نے اپنی چاق و چوبند زندگی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔

ورجینیا نامی خاتون نے رواں سال فروری میں اپنی 104 ویں سالگرہ منائی۔ حیرت انگیز بات یہ ہے کہ وہ ابھی بھی اتنی تروتازہ اور مستعد ہیں کہ اپنے گھر کے اکثر کام اپنے ذمے لے رکھے ہیں۔ اگر کوئی ان سے کام میں مدد کا کہہ بھی دے تو خوش اخلاقی سے منع کر دیتی ہیں۔

خاتون نے اپنی صحت کا راز مثبت سوچ اور ہاتھ سے کام کرنا قرار دے دیا۔ وہ جدید دنیا کے ساتھ ہم آہنگ ہیں اور کچھ نہ کچھ تخلیق کرنے کی کوشش کرتی رہتی ہیں۔ وہ اس عمر میں بھی کمپیوٹر کلاسز لیتی ہیں اور اپنی بنائی ہوئی پینٹنگز لوگوں کو دکھاتی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ متحرک رہیں اور زندگی میں کچھ نہ کچھ نیا کرنے کی کوشش کرتے رہیں۔