مصر میں دو اہرام سیاحوں کیلئے کھول دئیے گئے

Last Updated On 17 July,2019 10:05 am

قاہرہ: (روزنامہ دنیا) مصر میں دو اہرام سیاحوں کیلئے کھول دئیے گئے، سیاح کئی دہائیوں بعد 4 ہزار سو سال قدیم اہرام کی سیر کرسکیں گے۔ سیاح ایک سرنگ کے ذریعے ان اہرام کے نیچے موجود چیمبرز تک جاسکیں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت مصر کی طرف سے کھولے گئے یہ اہرام قاہرہ سے 28 کلومیٹر جنوب میں واقع ہیں۔ درحقیقت اس اہرام کو 54 ڈگری زاویے کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا لیکن یہ ایسی مٹی پر تعمیر کیا گیا تھا جس میں ٹھہراو اور استحکام کے مسائل تھے۔ لہذا اس کا حل ہرم کے زاویے کو 43 ڈگری پر رکھ کر کیا گیا۔

آثار قدیمہ کے ماہرین نے دہسر میں ایک سال تک کی جانی والی کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے مجسمے، چہرے پر ڈالے جانے والے نقاب اور آلات کو بھی سیاحوں کے لیے نمائش کا حصہ بنایا ہے۔