برمنگھم: (روزنامہ دنیا) انگلینڈ کے ٹاؤن پولے کے ساحل پر کتوں کی سرفنگ کے اپنی نوعیت کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شریک بیئر نامی کتے نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پہلا انعام جیتا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مقابلے میں ہر نسل اور سائز کے درجنوں کتوں نے حصہ لیا اور اونچی و تیز لہروں پر اپنے مالک کیساتھ سرفنگ کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ سمندر کی تیز لہروں پر سرفنگ کرتے ہوئے کئی ماہر کتے شائقین کو محظوظ کرتے نظر آئے۔
سالانہ مقابلے میں کتوں کو طویل وقت تک سرفنگ اور تیز لہروں پر اعتماد کیساتھ توازن برقرار رکھنے پر ججز نے نمبرز دیئے، مقابلے میں شریک بیئر نامی کتے نے بہترین کارکردگی دکھائی اور پہلا انعام جیتا۔ اس موقع پر شائقین نے بیئر کو خوب داد دی۔