میڈرڈ: (نیٹ نیوز) ہسپانوی میاں بیوی نے سمندر کی تہہ سے 1700 سال پرانی 100 سے زائد صراحیاں برآمد کرلیں جس میں شراب اور زیتون محفوظ کیا گیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق ہسپانوی باشندہ فلیکس الیرک اپنی بیوی کے ہمراہ مجورکا کے علاقے میں سمندر میں تیراکی کر رہے تھے جب ان کی نظر ان صراحیوں پر پڑی۔
انہوں نے اس کی اطلاع جرمنی کے محکمہ آثار قدیمہ کو دی۔ ماہرین نے سمندر کی تہہ سے ملنے والی ان صراحیوں کے بارے میں مکمل تحقیق کرنے کے بعد بتایا کہ یہ 1700 سال پرانی ہیں اور ان میں شراب اور زیتون موجود ہے۔