قاری نے لائبریری سے لی کتاب 25 سال بعد واپس کردی

Last Updated On 29 September,2019 06:51 pm

سڈنی: (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے ایک نامعلوم قاری نے 25 سال پہلے سڈنی کی ویوری کونسل لائبریری سے ایک کتاب جاری کروائی تھی جو اس نے چند روز پہلے ہی ایک معذرتی نوٹ کے ساتھ واپس لوٹا دی ہے۔

معذرتی نوٹ میں نامعلوم قاری نے لکھا تھا کہ اس نے 1994ء میں فلسفے کی ایک کتاب (رچرڈ اوسبورن کی ’’فلاسوفی فار بگنرز‘‘) لائبریری سے جاری کروائی تھی جو وہ کچھ ذاتی مسائل کی بنا پر واپس نہیں کرسکا۔

اپنی اس حرکت پر معذرت کرتے ہوئے کتاب لائبریری کو واپس بھجوا دی ہے تاکہ فلسفے کا کوئی اور شوقین اس سے فائدہ اٹھا سکے۔