ڈبلن: (روزنامہ دنیا) آئرلینڈ کے مچھیروں کے ہاتھوں 8 فٹ لمبی مچھلی لگی جس کی قیمت 27 لاکھ پاؤنڈ (52کروڑ 31لاکھ روپے )بتائی جارہی ہے۔ مچھیروں کے جال میں پھنسنے والی مچھلی کا وزن 300 کلو گرام تھا اور اسے جاپان میں انتہائی متبرک سمجھا جاتا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس مچھلی کی نایاب نسل کو معدومی سے بچانے کیلئے ’’بلیو فن ٹونا پکڑو اور چھوڑو‘‘ نامی خصوصی مہم ہر سال 15 اگست سے 15 اکتوبر تک چلائی جاتی ہے، اس دوران آئرلینڈ کے مچھیرے اس مچھلی پکڑ کر اس کی پیمائش اور وزن کرتے ہیں اور پھر اسے پانی میں واپس چھوڑ دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ کرہ ارض پر پائی جانے والے حیوانات کئی نسلیں معدومی کے خطرے سے دوچار ہیں خصوصا سمندری حیات بھی اس مسئلے سے دوچار ہے، کئی ممالک پلاسٹک سمیت کئی نقصان دہ اشیا سمندر میں بہا دیتے ہیں جہاں سمندری جانور ان کو خوراک سمجھ کر نگل لیتے ہیں اور ہلاک ہو جاتے ہیں۔