سکاٹ لینڈ کے چرچ کی کھدائی، 600 سال پرانے بوٹ برآمد

Last Updated On 26 September,2019 11:13 am

ایڈن برگ: (روزنامہ دنیا) سکاٹ لینڈ میں ماہرین آثار قدیمہ نے 600 سال پرانے بوٹوں کا جوڑا برآمد کیا ہے جس کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ایک سکاٹش چرچ کے پادری کا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سکاٹ لینڈ کے ساحلی گاؤں پورٹ ماہوماک کے ایک چرچ میں کھدائی کے دوران بوٹوں کا ایک جوڑا ملا ہے جس کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ایک ایسے شخص کا ہے جس کی موت سن 1400کے لگ بھگ ہوئی ہو گی۔

اس دور میں ایسے بوٹ چرچ کے پادری عام استعمال کرتے تھے اور یہ بوٹ بھی ممکنہ طور پر اسی چرچ کے کسی پادری کے ہوں گے۔