فٹبال گراؤنڈ سے چھوٹا دنیا کا سب سے گنجان آباد جزیرہ’’مگینگو‘‘

Last Updated On 27 September,2019 11:19 am

xمیڈیا رپورٹ کے مطابق اس کا رقبہ ایک فٹبال گراؤنڈ سے بھی چھوٹا یعنی 0.49 ایکڑ ہے تاہم یہاں 1000 سے زائد افراد رہتے ہیں جو انتہائی غریب ہیں۔ ٹین کی چھوٹی جھگیوں سے اٹا ہوا یہ جزیرہ ’’فولاد سے ڈھکا جزیرہ‘‘ بھی کہلاتا ہے لیکن اس کی تاریخ واضح نہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق کہا جاتا ہے کہ 1991 میں کینیا کے دو ماہی گیر یہاں آئے اور اپنا گھر بنایا ، اس کے بعد پوری برادری نے جزیرے کا رخ کیا۔ بعض کا خیال ہے کہ یوگنڈا کا ماہی گیر جوزف انسوبگا پہلے یہاں آیا تھا۔

اس جزیرے کی خاص بات یہاں لوگ آپس میں خوب دوستی اور یگانگت سے رہتے ہیں اور اگر کوئی تنازع پیدا ہو بھی جائے تو اسے آپس میں مل بیٹھ کر حل کر لیتے ہیں، عام طور پر بزرگ اراد کو فییصلہ کرنے کا اہل سمجھا جاتا ہے۔