جوہانسبرگ: (روزنامہ دنیا) ماہرین کو جنوبی افریقہ سے 21 کروڑ سال قبل زمین پر پائے جانے والے مگرمچھوں کی باقیات ملی ہیں جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ مگر 32فٹ تک لمبے ہونگے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ان کی اتنی بڑی جسامت کا اندازہ، ملنے والے دانتوں، جبڑوں اور ان کے دیگر جسمانی اعضا سے لگایا گیا ہے۔ ماہرین نے تحقیق کے بعد بتایا کہ اس قد کے مگر مچھ 21 کروڑ سال قبل کرہ ارض پر عام پائے جاتے ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا تھا کہ ان کی باقیات سے ملنے والے شواہد سے پتا چلتا ہے کہ ڈائنو سار ان مگرمچھوں کا شکار کرتے ہوں گے اور اپنی خوراک کا انتظام کرتے ہوں گے۔