منیلا: (روزنامہ دنیا) فلپائن کے شہر لیمی ٹن میں لوگوں نے پلاسٹک کی رنگین بوتلوں کے انبار کو مختلف رنگ کے پھولوں کے باغ میں تبدیل کر دیا اور اس کا نام ٹیولپ گارڈن رکھ دیا ہے۔
منفرد قسم کے باغ کو سیاحوں کیلئے کھول دیا گیا اور اس باغ کے چرچے پوری دنیا میں ہونے لگے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹیولپ گارڈن میں پھولوں کی تشکیل کیلئے 26 ہزار 877 پلاسٹک کی استعمال شدہ بوتلوں کو استعمال کیا گیا، جنہیں فلپائن کے جنوب مغربی علاقے کے 45 دیہاتوں سے جمع کیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر بھی باغ کی تعریف کا سلسلہ جاری ہے۔