ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپانی کمپنی نے اپنا جناتی روبوٹ فروخت کیلئے پیش کر دیا، دراصل یہ کمپنی اب دیوالیہ ہونے کے قریب ہے اور اسی بنا پر اپنا 15 ٹن وزنی میگا روبوٹ فروخت کیلئے پیش کیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ روبوٹ 2015 میں ٹوکیو کی کمپنی نے 13 فٹ بلند لڑاکا روبوٹ کیوراٹاس سے دوبدو روبوٹ لڑائی کیلئے تیار کیا گیا تھا اور اس کا نام ’’ایگل پرائم ‘‘رکھا گیا۔
ایگل پرائم پانچ میٹر بلند ہے اور اس میں 430 ہارس پاور کی قوت ہے، اس کا پورا سافٹ ویئر اوپن سورس جاوا کوڈ میں لکھا گیا ہے اس کی تیاری میں قرض لیا گیا تھا جسے کمپنی اب تک ادا نہیں کر سکی۔