بحری جہاز کا نہر میں سفر، دیکھنے والے حیران و پریشان ہو گئے

Last Updated On 14 October,2019 11:52 am

ایتھنز: (روزنامہ دنیا) یونان میں 22 میٹر چوڑے کروز شپ کو 24 میٹر چوڑی نہر سے گُزارنے کا مظاہرہ کیا گیا، جہاز پر بارہ سو سے زائد مسافر سوار تھے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سمندر میں دیوہیکل بحری جہازوں کو گزرتے دیکھنا عام بات ہے لیکن نہرسے گزرتے کروز شپ کو دیکھنا حیران کرنیوالی بات ہے، ایسے ہی مناظر یونان میں دیکھے گئے جب 22 میٹر چوڑا کروز شپ 24 میٹر چوڑی نہر سے گُزرتا دکھائی دیا اور جس نے بھی تنگ جگہ سے کروز شپ گُزرنے کا منظر دیکھا وہ حیران و پریشان ہوا۔

یونان کی کورنتھ نہر میں سے گزرنے والے بحری جہاز اکثر اس تنگ راستے سے گزرتے ہیں تاہم اس مرتبہ کچھ زیادہ ہی بڑے جہاز کو جب یہاں سے گزارا گیا تو بعض لمحات ایسے بھی آئے کہ یوں لگا جیسے بارہ سو سے زائد مسافروں سے بھرا جہاز ابھی نہر کے کناروں سے ٹکرا کر ڈوب جائے گا تاہم خوش قسمتی سے ایسا نہیں ہوا۔