پلاسٹک کے بدلے کھانا فراہم کرنے والاریسٹورنٹ کھل گیا

Last Updated On 14 October,2019 03:01 pm

نئی دہلی: (نیٹ نیوز) بھارت میں ایک ایسا کیفے کھولا گیا ہے جس میں پلاسٹک کے کچرے کے بدلے مفت کھانا فراہم کیا جاتا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ کیفے ریاست چھتیس گڑھ کے شہر امبیکاپور میں کھولا گیا ہے جسے بھارت کا دوسرا صاف ستھرا شہر قرار دیا گیا ہے۔

اس کیفے میں کھانے کی کوئی قیمت نہیں رکھی گئی بلکہ یہاں پر پلاسٹک کا کچرا دینے کے بعد گرما گرم کھانا دیا جاتا ہے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ جب انہیں ریسٹورنٹ کے بارے میں علم ہوا تو وہ اپنے گھر میں جمع ہونے والا کچرا لے کر یہاں پہنچے جس کے بدلے بالکل مفت کھانا ملا۔