استنبول: (روزنامہ دنیا) ترکی کے ٹی وی پروگرام ’’میک اوور‘‘ میں خاتون 12 انچ بال کٹنے پر بے ہوش ہو گئی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق پروگرام میں کچھ ہیئر سٹائلرز ماڈلز کے بال تراش رہے تھے اور اُن میں سے ایک بلا ل ایگن نامی ہیر ڈریسر نے ماڈل الیاڈا کو بالوں کی لمبائی بتائے بغیر بال کاٹ دئیے جس کے بعد الیاڈا اپنے 12 انچ بال کٹنے پر نہ صرف رونے لگی بلکہ سیٹ سے باہر نکلتے ہوئے بے ہوش ہو گئی۔
خاتون کے بے ہوش ہونے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، ٹی وی پروگرام میں ماڈلز کے کاٹے بال کینسر کے مریضوں کیلئے عطیہ کئے جانے ہیں۔