سونے کی ایڑھی، ہیروں سے سجے جوتے کی قیمت 3 ارب روپے

Last Updated On 14 October,2019 02:39 pm

دبئی: (روزنامہ دنیا) اٹالین نژاد متحدہ عرب امارات کے ڈیزائنر نے دنیا کے مہنگے ترین جوتے تیار کر لئے۔ شائقین جوتوں کی قیمت سن کر حیران رہ گئے جو پاکستانی 3 ارب روپے بنتی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ڈیزائنر انتونیو وائتری نے جوتے کی ایڑھی میں خالص سونے اور ہیروں کا استعمال کیا اورڈیزائن میں نایاب شہابی پتھر کو بھی سجایا خواتین کے جوتوں کی اس جوڑی کی قیمت تقریبا 3 ارب روپے پاکستانی ہے۔

جوتوں کا ڈیزائن دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ سے ملتا جلتا ہے، دنیا کے مہنگے ترین جوتوں کو دبئی میں ایک میلے میں پیش کیا گیا، شائقین جوتوں کی قیمت سن کر حیران رہ گئے۔