بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین میں طیارہ پل کے نیچے پھنس گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چین کی مصروف شاہراہ پر ہوائی جہاز پیڈسٹرین برج کے نیچے پھنس گیا اور ریسکیو اہلکار ایئربس طیارے کو وہاں سے نکالنے کی کوشش کرتے رہے۔
دراصل ہوائی جہاز کو ٹرالر پر رکھ کر لے جایا جا رہا تھا اور ٹرالر جب پیڈسٹرین برج کے نیچے پہنچا تو وہاں پھنس گیا۔ طیارے کے پل کے نیچے پھنسنے کی وجہ ٹرالر پر طیارے کا لوڈ ہونا نہیں بلکہ ٹرالر کے بڑے ٹائر تھے۔
ٹرالر ڈرائیور نے ریسکیو اہلکاروں کی مدد سے ٹرالرکے بڑے ٹائر کھول کر چھوٹے ٹائر لگا کر جہاز کو پل کے نیچے سے گزارا۔