بیجنگ: (روزنامہ دنیا) چین کے صوبے سیچون کے شہر لیشان کے قریب 2 دریاؤں کے سنگم پر بنے ہوئے بدھا کے 233 فٹ اونچے مجسمے کی تعمیر 90 سال میں مکمل ہوئی۔
دریائے دادو اور دریائے مِن کے سنگم پر بنے لیشان جائنٹ بدھا کے مجسمے کی تعمیر ایک راہب ہائی ٹونگ نے اپنی مدد آپ کے تحت سن 713 میں شروع کی تاہم مالی مسائل کی وجہ سے تعمیر سست روی کا شکار ہوگئی جو ہائی ٹونگ کی وفات پر تعطل کا شکارہوگئی پھر 70 سال بعد ایک اور راہب جی دوشی وائی گاؤ نے ذمہ داری سنبھالی اور بدھاکے مجسمے کی تعمیر شروع کی جوسن 803 میں مکمل ہوئی۔