بلیوں سے اظہار محبت کیلئے جاپان میں سالانہ کیٹ فیسٹیول

Last Updated On 14 November,2019 01:04 pm

ٹوکیو: (روزنامہ دنیا) جاپان کے لوگ بلیوں سے اس قدر محبت کرتے ہیں کہ ان کی محبت میں پورا کیٹ فیسٹیول منا ڈالتے ہیں۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق جاپانی دارالحکومت ٹوکیو کے نواحی قصبے کاگو رازاکا میں سالانہ کیٹ فیسٹیول منایا جاتا ہے جس میں بلیوں سے محبت کرنے والے افراد شریک ہوتے ہیں۔ ہزاروں افراد بلیوں کے کاسٹیومز اور ماسک پہن کر اور بلی جیسا میک اپ کر کے سڑکوں پر آجاتے ہیں۔

اس موقع پر لوگ اپنی بلیوں کو بھی ساتھ لاتے ہیں جس میں خود مزے مزے کی چیزیں کھانے کے علاوہ بلیوں کو بھی رنگ رنگ کی خاص اشیا کھلا کر دعوت اڑائی جاتی ہے۔ اس دوران تصاویر بنوا کر ان لمحات کو ہمیشہ کیلئے محفوظ کر لیا جاتا ہے۔